وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل موبائلز،نقدی سے محروم
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک ( نامہ نگار)ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل موبائلز اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔
تھانہ لدھیوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر قاضی کوٹ کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ابرار سے موبائل فون اور بیس ہزار چھین لئے ۔مدوخلیل میں چور کولڈ ڈرنکس شاپ کے تالے توڑ کر ایک لاکھ ستر ہزار اور ساٹھ ہزار کے سگریٹ لے گئے بکھڑیوالی کے رہائشی شرافت دین کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل جبکہ مدوخلیل میں عنصر کے ڈیرے سے چور پچاس ہزار کی مرغیاں لے گئے ۔