مہنگائی نے کرسمس کی خوشیاں بھی چھین لیں

 مہنگائی نے کرسمس کی  خوشیاں بھی چھین لیں

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا)مہنگائی نے مسیحی برادری سے کرسمس کی خوشیاں بھی چھین لیں ۔

جوتوں،ڈرائی فروٹ ،چوڑیاں،جیولری کے دکانداروں نے بتایاکہ کرسمس کے موقع پر بازاروں میں مسیحی فیملیوں کا بڑارش اوران میں بڑاجوش وخروش ہوتاتھاجو اس سال دیکھنے میں نہیں آیاجبکہ خریداری کیلئے بازارآنے والی ایک مسیحی فیملی کے فرد نے کہا ہمارابڑادل کرتاہے کہ کرسمس کو جوش وخروش سے منائیں اور بیوی،بچوں کو عیدکیلئے نئے کپڑے ،جوتے سمیت ہرچیزخرید کردیں لیکن مہنگائی پرگھروں کا خرچہ چلانا مشکل ہوچکاہے ایسے میں کرسمس کیلئے پیسے کہاں سے لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں