تتلے عالی :کرسمس تقریبات کیک کاٹے گئے ،مہمانوں کی تواضع
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں میں کرسمس کی تقریبات کیک کاٹے گئے ،مہمانوں کی کھانوں سے تواضع کی جاتی رہی ۔
مسیحی برادری نے ہیپی کرسمس منایا جس کیلئے مسیحی بستیوں اور چرچز کو برقی لائٹوں سے سجایا گیا،رشتہ داروں ،مہمانوں اور دوست احباب کی کھانوں سے تواضع کی جاتی رہی ،گھروں اور چرچز میں عبادات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔تتلے عالی میں حیات نو،عوامی چرچ بستی اور دی راک آف سالو یشن کی سکیورٹی اور رضا کاروں نے بھی ڈیوٹی دی۔