سی ای او جی ڈبلیو ایم سی کا شہر میں صفائی آپریشن کا جائزہ
مسیحی ملازمین کیساتھ کرسمس کیک بھی کاٹا ،صفائی کامعیار مزیدبہتربنانیکی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی)فرحان مجتبیٰ کا شہر بھر میں صفائی آپریشن کا جائزہ، مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا ۔سی ای او فرحان مجتبیٰ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی مختلف یونین کونسلوں، جی ٹی روڈ، سروس روڈ، جگنہ، سیالکوٹ روڈ، سٹی فلائی اوور، عزیز کراس فلائی اوور، لوہیانوا لہ، سیالکوٹ بائی پاس، سوئی گیس روڈ اور یونین کونسل نمبر 9اور 10کا دورہ کیا۔ انہوں نے گلی، محلوں، شاہراہوں، گرین بیلٹس اور سروس روڈز پر جاری صفائی ستھرائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسروں و عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے ادارے کے دفتر میں مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کرسمس کے موقع پر ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع میں مسیحی برادری کی آبادیوں اور عبادت گاہوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا تاکہ اقلیتی برادری اپنی مذہبی تقریبات خوشگوار ماحول میں منا سکے ۔سی ای او فرحان مجتبیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جی ڈبلیو ایم سی بلاامتیاز شہر بھر میں صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔