لدھیوالہ3:افرادکے قتل پر دومجرموں کو عمر قید کی سزا

لدھیوالہ3:افرادکے قتل پر دومجرموں کو عمر قید کی سزا

علی مہل اور احد نے منڈیالہ میر میں دو بھائیوں سمیت 3افرادکومارڈالاتھا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار)منڈیالہ میر شکاراں چودھراہٹ کے خمار میں عید کے دن اندھا دھند فائرنگ کر کے دو بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کرنے اور 7کو شدید زخمی کرنیوالے دومجرموں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ۔گزشتہ سال تھانہ لدھیوالہ کے علاقے منڈیالہ میر شکاراں میں ہمسائے گاؤں کوٹلی مہلاں کے بگڑے چودھریوں علی مہل ،احد نے اپنے ساتھیوں بسام ،نعیم اور سبحان کیساتھ مل کر عید الاضحی کے دن نماز پڑھنے کیلئے مسجد جانیوالے اہل دیہہ پر اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس سے دو سگے بھائی وقاص ،خرم اور عید محمد موقع پر جابحق اور سات افراد شدید زخمی ہو گئے عدالت نے تھانہ لدھیوالہ میں درج تہرے قتل کے مقدمے میں علی مہل اور احد کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں