شیخ جلیل کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی :مقررین

 شیخ جلیل کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی :مقررین

مرحوم نے انجمن بہبودی مریضاں سے وقتا فوقتاً بھرپور معاونت کی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخ جلیل مرحوم نے اپنی زندگی میں سماجی خدمات کے حوالے سے جو کام کیے وہ ہمیشہ یاد رہیں گے اور اخروی زندگی میں بھی ان کیلئے معاون ثابت ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ، سماجی شخصیات ڈاکٹر یوسف فاروق، سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ جمیل ایڈوو کیٹ ،نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر گوندل ،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے ، سلیم کمبوہ،طاہر رفیق منہاس ،افتخار حسین صدیقی،پیرراجہ اعجاز اللہ خان،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،شیخ بلال ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، اکبر بٹ، امتیاز اظہر باگڑی،صاحبزادہ سید ضیاء النور،کرنل (ر) وقار انور شیخ،عبد الرحمن چوہدری ،شیخ آصف،شیخ سلمان،شیخ طارق، سعید اللہ والے ، اشرف نثار،میر ماجد سالار،صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار بٹ، اشرف مہر، سہیل چوہان،صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصفٖ محمود،ڈاکٹر عطا الرحمن ،ندیم، پروفیسر حافظ منیر ،سید خرم رضوی ودیگرنے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے کیا۔انہوں نے کہا شیخ جلیل انسانیت سے پیار کرنے والی وزیرآباد کی دھرتی کے سپوت تھے انکے خاندان کی انسانی خدمات کے کاموں میں گراں قدر خدمات ہیں مرحوم نے انجمن بہبودی مریضاں سے وقتا فوقتاً بھرپورمعاونت کی اور انسانی خدمت کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں