ٹریکٹرٹرالی سے تصادم ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 ٹریکٹرٹرالی سے تصادم ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ادھیڑ عمر خاتون اعجاز فاطمہ موقع پرچل بسی ،خاوند طاہر محمود شدید زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار)حافظ آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کوٹکر دے ماری جس سے ادھیڑ عمر خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا خاوند شدید زخمی ہوگیا۔طاہر محمود اپنی اہلیہ اعجاز فاطمہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آرہا تھا کہ بٹیرے کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جسکے نتیجہ میں اعجاز فاطمہ جاں بحق جبکہ اسکا خاوند طاہر محمود شدید زخمی ہوگیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیو رموقع سے فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں