124 مستحق مسیحی افراد کو کرسمس گرانٹ دی گئی
گجرات (نامہ نگار )ضلع گجرات میں 124 مستحق مسیحی افراد کو فی کس 15ہزار کرسمس گرانٹ دی گئی۔
مسیحی بیواؤں اور خصوصی افراد کوضلع کونسل میں تقریب کیساتھ ساتھ ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے راشن بیگز بھی فراہم کیے گئے ۔ کرسمس کے موقع پر مستحق اقلیتی افراد میں امدادی رقوم، اقلیتی کارڈز اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔