وزیرآباد 3:نوجوانوں کو سڑک کراسنگ پر ٹرک نے کچل ڈالا
عمران فیصل اور سعد جاں بحق،12سالہ نوجوان شرجیل شدید زخمی ہوگیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد میں سڑک کراسنگ کرتے تین دوستوں کو ٹرک نے کچل ڈالا حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔کوٹ حضری جی ٹی روڈ کے تین نوجوان 13 سالہ عمران فیصل،12سالہ سعد اپنے کمسن دوست شرجیل کے ہمراہ سڑک کراس کر کے کھیلنے جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے عمران فیصل اور سعد حادثہ میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 سالہ نوجوان شرجیل شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر تحقیقات میں مصروف ہے ۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والا ننھا نوجوان سعد کوٹ حضری میں اپنے ننھیال کے ہاں موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے آیا ہوا تھا دو نوجوانوں کی اچانک ہلاکت سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔