کامونکے :وارداتوں میں نقدی‘زیورات‘قیمتی سامان غائب

کامونکے :وارداتوں میں نقدی‘زیورات‘قیمتی سامان غائب

ڈاکوئوں نے متعددشہریوں سے نقدی لوٹ لی،مختلف مقامات سے اشیاچوری

 کامونکے (نامہ نگار)درجن سے زائد وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔ سلامت پورہ کے عمر ریاض سے ڈاکو ئوں نے جی ٹی روڈ پربیس ہزار وموبائل ،واہنڈو کے ناصر خان سے چالیس ہزار ، کوٹ رفیق کے عامر سے بائیس ہزار وموبائل ، ماسٹر ٹائل کے قریب میاں بیوی اور انکی بیٹی سے تیس ہزار رودو موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ چوک غوثیہ کا زین بٹ جو آرمی میں ملازم ہے ، رکشہ پر آ رہا تھا کہ چیانوالی کے قریب رکشہ ڈرائیور اور ساتھی نے موبائل چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ کسوکی روڈ پر عبدالباسط کے کارخانے سے سولر تار مالیت اسی ہزار ،مصطفی آباد کے نذیر کی دکان سے پچیس ہزار ، بوتلیں اور دیگر سامان ،ملکے کے اصغر کے ڈیرہ سے ملازم انور ایک لاکھ بیس ہزار ورائفل ، حبیب پورہ کے اشتیاق، راجہ کے نوید اور عدنان گارڈن کے وقاص کے واٹر پمپ، گھنیاں کے ظفر کا بجلی میٹر ڈیرہ ،واہنڈو میں پلازہ سے تار مالیت نوے ہزار ، حفیظ کی دکان سے سامان ،جبوکی کے طارق کے کھیتوں سے دو چھترے چوری ہوگئے ۔ ہرڑ روڈ کے غلام حسین اور عزیز پورہ کے آصف کی موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر سے چوری ہوگئیں۔ محلہ کرمانوالہ کے احمد افتخار کا موبائل ٹرک اڈا سے چوری ہوگیا۔ کسوکی روڈ پر اظہر اقبال کے کارخانے سے پندرہ توڑے گندم، دس توڑے آٹا اور دیگر سامان مالیت ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے چوری ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں