گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں یوم قائد کی تقریب
مہمانوں نے نمایاں کارکردگی پرپوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی ہدایت پر بانی پاکستان قائد اعظم ؒکے 149ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شمسہ ڈھڈا میں پروقار تقریب ہوئی ۔مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبطین مظہر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یاور رندھاوا تھے اپنے خطاب میں انہوں کہا کہ قائد اعظم ؒکی انتھک جدوجہد اور بے مثال قیادت کے باعث پاکستان معرضِ وجود میں آیا قائد اعظمؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ترقی یافتہ اور مضبوط ملک بنایا جا سکتا ہے اس موقع پر طلبا و طالبات نے تقاریر، ملی نغموں اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے قائد اعظمؒ کے افکار اور پیغام کو اجاگر کیا مہمانانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کئے تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر ایم یوسف نے سب کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔