نجی ایمبولینس سروس ڈرائیورز کاچالانوں کیخلاف مظاہرہ
تمام مطالبات کی منظوری تک اپنی سروس احتجاجاً مکمل بند رکھنے کا اعلان
گجرات (نامہ نگار )پرائیویٹ ایمبولینس سروس گجرات کے درجنوں ڈرائیور زو مالکان کا حکومت کی جانب سے بھاری چالانوں ، ہوٹر اتارنے ، جینوئن کالے شیشے ہٹانے کی مہم کیخلاف احتجاج سروس مطالبات کی منظوری تک مکمل بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایمبولینس سروس گجرا ت کے سربراہ غلام عباس ، ساجد حسین نے کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر معاشی قتل بند کیاجائے زبردستی کی لگ بک نا منظور ، ناجائز تنگ نہ کیے جائے ، ایمبولینس روکو گے تو زندگی رکے گی ، ہم خدمت کررہے ہیں جرم نہیں ، لال بتی اور سائرن تڑپتے مریضوں کی پکار ہے جیسے نعرے درج تھے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں ناجائز تنگ کیاجارہا ہے 15,15ہزار جرمانے کیے جارہے ہیں سائرن ہٹانے کا فیصلہ دینے والے سوچیں کے سائرن نہیں چلائیں گے تو سریس مریض کو لیجانے والی ایمبولینس کو راستہ کیسے ملے گا یہاں تو ہارن اور ہوٹر چلانے سے بھی راستہ نہیں ملا رہا لال بتی تبدیل کر کے پیلی بتی لگانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے ڈرائیور ز کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ گاڑیوں کے اکثرشیشے جینوئن طور پر کالے ہوتے جو لاکھوں مالیت کے ہیں انہیں کیسے تبدیل کر واسکتے ہیں حکومت فوری طور پر مطالبات منظور کرے ور نہ گجرات ضلع میں ہڑتال اسی طرح برقراررہے گی ۔