ڈی پی او سیالکوٹ کاکرسمس پر مرے کالج میں چرچ کادورہ

ڈی پی او سیالکوٹ کاکرسمس پر مرے کالج میں چرچ کادورہ

276چرچز میں دعائیہ تقریبات میں سخت سکیورٹی فراہم کی گئی،فیصل شہزاد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کرسمس کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے مرے کالج میں واقع چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے موثر اقدامات کئے گے ہیں سیالکوٹ میں 276چرچز میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے تمام ایونٹس کو کور کرنے کیلئے دوہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہم نے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سرچ آپریشن بھی کئے ہیں۔ قبرستانوں اور پارکوں میں بھی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ فیصل شہزاد نے بتایا کرسمس تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیالکوٹ پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ، ای پولیس پوسٹ کے ذریعے مشکوک افراد کے کوائف و گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ چرچ ہائے پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیالکوٹ پولیس کے تمام افسر و جوان کرسمس کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ مصروف رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں