حکومت اقلیتی برادری کی بہبود کیلئے سرگرم ‘ سعدیہ جمال

حکومت اقلیتی برادری کی بہبود کیلئے سرگرم ‘ سعدیہ جمال

پاکستان مسیحی اتحاد کے زیر اہتمام کرسمس کا کیک کاٹنے کی پروقار تقریب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پاکستان مسیحی اتحاد کے زیرِ اہتمام کرسمس کا کیک کاٹنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال، سابق وائس چیئرمین اقبال صدیق سدھو، مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری عبد الوارث، چودھری اختر سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈاکٹر عباس بھٹی، ایلڈر اشرف، رفیق بٹر اور سادھو صادق نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اقلیتی برادری کے تہوار میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے کہا کہ کرسمس خوشی، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ تحصیل صدر عنایت کھوکھر نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعا کروائی آخر میں شرکانے ملکر کرسمس کا کیک کاٹا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں