اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق ملنے چاہئیں‘ناصر چیمہ

 اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق ملنے چاہئیں‘ناصر چیمہ

اپنے حلقہ پی پی 59کی مسیحی برادری کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

راہوالی (نامہ نگار)تحریک انصاف پی پی 59 کے ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ نے حلقہ کے مسیح کارکنان کے اعزاز میں کرسمس ڈے کے موقع پر پبلک سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا جس سے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق دینے کے حق میں ہے کیونکہ اقلیتیں ہمارے ملک کا اہم جُزو ہیں خصوصاً مسیحی برادری کے اکابرین نے پاکستان بنانے میں ہمارے قائد اعظم ؒکا ساتھ دیا انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ پاکستان کی مسیحی برادری دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے ۔ ناصر چیمہ نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ پی پی 59کی مسیحی برادری کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ تقریب میں استخار احمد ڈانجہ، مرزا عمران بیگ، میاں راشد عباس، پیر ارشاد ، باؤ شکیل سہوترا و دیگر مسیحی کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر ناصر چیمہ نے مسیحی کارکنان کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں