کرسمس کا پیغام پرامن خوشحال معاشرے کا قیام :اسرائیل غوری

 کرسمس کا پیغام پرامن خوشحال  معاشرے کا قیام :اسرائیل غوری

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)نوشہرہ ورکاں میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا شہر کے گرجا گھروں شمعون چرچ، عوامی چرچ اور سینٹ جوزف کیتھولک چرچ میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ۔

مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ملکی سلامتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں پادری اسرائیل غوری، پادری اگسٹین یونس، ایلڈر عمران عدن اور ایلڈر اشرف پیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ کرسمس کا پیغام محبت، بھائی چارے اور پرامن خوشحال معاشرے کا قیام ہے حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات انسانیت سے محبت اور امن کا درس دیتی ہیں۔ بہترین انتظامات پر مسیحی راہنماؤں ڈاکٹر عباس بھٹی، سلیم منگل، پرویز غلام اور یونس ممبر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں