سیالکوٹ شہر،دیہات کی سڑکیں تباہ،دھول مٹی اڑنا معمول ،سانس ،آشوب چشم کی بیماریاں پھیلنے لگیں

سیالکوٹ شہر،دیہات کی سڑکیں تباہ،دھول مٹی اڑنا معمول ،سانس ،آشوب چشم کی بیماریاں پھیلنے لگیں

سڑکوں پر گہرے گڑھے بن گئے ، انتظامیہ کی غفلت سے شاہراہوں، گلی محلوں میں لگے کوڑے کے ڈھیروں کو بھی آگ لگا کر ختم کیا جارہا ،شہری مختلف امراض کاشکار،نوٹس کامطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ شہر اورنواحی دیہاتو ں کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سڑکوں پر گہرے گڑھے بن جانے کی وجہ سے ٹریفک کا زہریلا دھواں، دھول مٹی کا اڑنامعمول بن گیا ہے جبکہ شاہراہوں، گلی محلوں میں لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو بھی آگ لگا کر ختم کیا جارہا ہے جس سے شہری سانس کی بیماریوں سمیت دیگر مختلف امراض کاشکارہورہے ہیں ۔ سیالکوٹ شہر ماحولیاتی آلودگی پھیلنے میں ضلع بھر میں نمایاں ہے ۔ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے کئی مرتبہ مہم چلائی گئی لیکن سیالکوٹ میں متعلقہ اداروں اور افسروں وعملے کی غفلت کے باعث صفائی ستھرائی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جاسکے ۔ گلی محلوں میں گٹروں کا پانی، اڑتی دھول مٹی سے مختلف علاقوں کے مکین سانس، آشوب چشم، جلدی امراض ، ہیپا ٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہور ہے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر سڑکوں کی تعمیر ومرمت اورکوڑا فوری اٹھانے اورکوڑا جلائے جانے کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں