جرائم کے حوالے سے 2025تتلے عالی پر بھاری

جرائم کے حوالے سے 2025تتلے عالی پر بھاری

تتلے عالی(نامہ نگار ) جرائم کے حوالے سے 2025تتلے عالی پر بھاری رہا2645مقدمات درج ہوئے ۔

تھانہ تتلے عالی میں سال2025کے دوران2645مقدمات کا اندراج ہوا جن میں قتل14اور اقدام قتل کے 21،چوری کے 901، ڈکیتی 319جبکہ منشیات فروشی71مقدمات کا اندراج ہوا ہے ،مختلف واقعات میں43موٹڑ سائیکلیں چوری ہوئیں،تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں کے سیکڑوں زمینداروں،کاشتکاروں کے زرعی رقبہ،حویلیوں،ڈیروں سے مال مویشی، زرعی موٹریں،پیٹر انجن،سولر پلیٹیں، انورٹر، ٹرانسفارمر چوری ہوئے ۔یاد رہے کہ سال2024 میں 2280مقدمات کا اندراج ہواتھا 2025میں سال 2024سے 365مقدمات زائد درج ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں