لدھیوالہ:سرکاری نرخ نظرانداز ، گوشت کی من مانی قیمتیں

 لدھیوالہ:سرکاری نرخ نظرانداز ، گوشت کی من مانی قیمتیں

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )دو ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر کی قصابوں کے ساتھ میٹنگ میں گوشت کی سرکاری نرخوں پر فروخت کے وعدے کی پاسداری ایک دن بھی نہ ہو سکی خود ساختہ قیمتیں برقرار شہری مہنگے داموں گوشت خریدے پر مجبور ہو گئے ۔

لدھیوالہ کوٹ اسحاق کے قصابوں نے دو ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں یقین دہانی کر انی تھی کہ وہ سرکاری فرکوں پر چھوٹا گوشت1800سوروپے کلو اور بڑا گوشت900 روپے کلو فروخت کریں گے لیکن قصاب اسسٹنٹ کمشنر سے کئے گئے وعداے کی ایک دن بھی پاسداری نہ کر سکے اور لدھیوالہ کوٹ اسحاق عالم چوک و گردونواح میں چھوٹا گوشت 2400 روپے کلو اور بڑا گوشت1300 سے 1350 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ قصابوں کی طے کردہ خودساختہ قیمتوں پر گوشت خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ قصابوں سے میٹنگ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے نہ تو خود قیمتیں چیک کیں اور نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو موثر انداز میں متحرک کیا جس کی وجہ سے قصابوں نے سرکاری نرخنامے کو یکسر نظر انداز کر دیا ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کے مرتکب قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں