پھالیہ :مخالفین کی گھات لگا کر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

 پھالیہ :مخالفین کی گھات لگا کر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

پھالیہ (نامہ نگار )نواحی گاؤں ٹھٹھہ عالیہ میں میلہ سے قوالی سن کر واپس آنے والے نوجوان محمد اسماعیل کو مخالفین نے گھات لگا کرقتل کر دیا ،پولیس نے چچا کی مدعیت میں 10 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ پاہڑیانوالی میں درج ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ 6 جنوری کی شب اس وقت پیش آیا جب مدعی افتخار احمد اپنے بھتیجے محمد اسماعیل اور بیٹے کے ہمراہ دربار بابا گوراں دتہ سے واپس آ رہے تھے کہ گلی میں پہلے سے گھات لگائے ارسلان حسن، سجاد، فیاض وغیرہ نے محمد اسماعیل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا، ملزم فائرنگ کرتے فرار ہو گئے جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال پھالیہ منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے سابق عرس پر بچوں کی لڑائی کی رنجش پر ہونے والے اس قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں