منڈی بہا ئوالدین: ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ

منڈی بہا ئوالدین: ڈپٹی کمشنر کا  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ

منڈی بہا ئوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا،

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ڈاکٹرز کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں