استحکام پاکستان پارٹی کا 11 جنوری کو کامونکے میں ورکرز کنونشن
کامونکے (نامہ نگار )استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان نے کہا ہے کہ آنے والا دور آئی پی پی کا ہے اور جلد بڑی سیاسی شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ11جنوری کو ان کے ڈیرے پر ورکر زکنونشن منعقد ہوگا جس میں آئی پی پی کے چیئرمین عبدالعلیم خان شرکت کریں گے ۔