قاضی حسین احمد آج بھی دلوں میں زندہ ہیں:رہنما جماعت اسلامی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا،ضلعی جنرل سیکرٹری علی رضا حسنی،ضلعی نائب امیرڈاکٹر محمد شریف ،انفارمیشن سیکرٹری خرم سلیم کھوکھر،امیر پی پی 64فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
قاضی حسین احمد کرشماتی شخصیت کے مالک تھے ،عالم اسلام میں ان کی شخصیت کو بہت محترم اور معتبر جانا جاتا تھا وہ اتحاد امت کے سب سے بڑے داعی اور انقلابی رہنما تھے ، قاضی حسین احمد آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں،وہ آخری دم تک میدان جہاد میں سرگرم عمل رہے ۔