گجرات میں گرین بس سروس کا آ غاز جلد ہوگا :نصیر سدھو

گجرات میں گرین بس سروس کا آ غاز جلد ہوگا :نصیر سدھو

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی نصیراحمدعباس سدھو نے کہاہے کہ۔۔۔

گرین بس سروس کاضلع گجرات میں جلدافتتاح ہوگااور گرین بس سروس کی سہولت لالہ موسیٰ،کھاریاں ،سرائے عالمگیر،ڈنگہ سمیت پورے ضلع کے تمام مین روٹس کے عوام کیلئے دستیاب ہوگی اس میں کھاریاں،ڈنگہ یاکسی شہرکو چھوڑنے کاتصور نہیں کیاجاسکتا،کسی روٹس کیلئے تھوڑی تاخیر تو ہوسکتی ہے لیکن تمام مین روٹس پر گرین بس کی سروس دستیاب ہوگی،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ سدھ پر لالہ موسیٰ سمیت حلقہ بھرسے آئے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 65میراحلقہ انتخاب ہے اور عوام نے مجھے اپنی نمائندگی کیلئے چناہے تو عوام کی خدمت میرافرض ہے اور بلاامتیازسب لوگوں کی خدمت کررہاہوں،لالہ موسیٰ شہرکو ورلڈبینک کے ترقیاتی کام میں شامل کرایاجس کی وجہ سے اربوں کے فنڈزمنظور ہوئے ،ٹینڈرکے بعد کمپنی نے ٹھیکہ بھی لے لیا جلد اس کاافتتاح بھی ہوگا،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ بائی پاس اور ہسپتال کی تعمیر بھی جلد شروع ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں