وزیرآباد :مثمن برج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد کے علاقہ مثمن برج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کر دی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معمر شخص کی لاش ایک روز پرانی ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی ، مقامی پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور لاش کو ورثا کی تلاش تک سول ہسپتال وزیرآباد مارچری منتقل کر دیا گیا۔