دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے سے روکنے پر چھری سے حملہ

دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے سے روکنے پر چھری سے حملہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے سے منع کرنے پر شہری کو مبینہ طور پر تیز دھار چھریوں سے تشدد کرتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اس کی دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کردیا۔ جنہیں دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے سے منع کیا گیا تو ملز موں نے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تیز دھار چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں