شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئرترجیح ، ڈی پی او

شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئرترجیح ، ڈی پی او

بچوں اچھی تعلیم اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر سرگودھا پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد اشفاق اورشہید ہیڈ کانسٹیبل محمد جمیل کے بچوں کی تعلیمی ضروریات اور ڈیجیٹل لرننگ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ، اس موقع پر عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس ایک خاندان کی مانند ہے اور ہم اپنے شہداء کے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔شہداء نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ اب ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں