وزیرآباد :ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘لاکھوں روپے جرمانہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیلد ار کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، گرانفروشوں کو لاکھوں روپے جرمانہ کر دیا۔
تحصیلدار وزیرآباد عون عباس چٹھہ نے مختلف علاقوں میں د کانوں پر ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا اور مہنگے داموں اشیا ئے خور ونوش کی فروخت پر د کانداروں، سبزی و پھل فروشوں کو مجموعی طور پردو لاکھ روپے سے زائدجرمانے عائد کئے ۔تحصیلدار عون عباس چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی گراں فروشی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔