نوشہرہ ورکاں:مطالبات کیلئے اساتذہ کا تدریسی بائیکاٹ

 نوشہرہ ورکاں:مطالبات کیلئے اساتذہ کا تدریسی بائیکاٹ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی احتجاجی تحریک کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں روزانہ تدریسی بائیکاٹ جبکہ۔۔۔

سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ممبر آگیگا پنجاب و صدر انجمن اساتذضہ پاکستان پنجاب رانا شاذب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 فروری 2024 کو سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کا وعدہ کیا تھا مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنشن، گریجوایٹی، لیو انکیشمنٹ اور گروپ انشورنس میں کٹوتیوں کا خاتمہ، وفاق کی طرز پر 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی ادائیگی اور تعلیمی اداروں کی نجکاری روکنے سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں اس سلسلے میں 26 مارچ کو گوجرانوالہ میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور وزیر آباد سے ہزاروں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں