ہولی معاشرے میں محبت، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی علامت ،سیدال خان
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملک بھر میں مقیم ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت تہوار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار رنگوں، مسرتوں اور باہمی الفت کا پیامبر ہے۔
ہولی نہ صرف خوشی منانے کا دن ہے بلکہ یہ معاشرے میں محبت، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی علامت بھی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں قومی دھارے کا قابلِ قدر حصہ ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار لائقِ تحسین ہے۔