ایکسپو کی تیاریوں کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا دورہ ظہور الٰہی سٹیڈیم
گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )آئندہ ایکسپو کی تیاریوں کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون نے ضلعی کونسل،
ٹریفک پولیس اور گجرات ویمن چیمبر آف کامرس کے نمائندگان کے ہمراہ ظہور الٰہی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد آئندہ منعقد ہونے والی ایکسپو کے انتظامات اور ضروریات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر پارکنگ، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، سٹالز کی ترتیب اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ایکسپو کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیے جائیں۔ تاکہ شرکا اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔