ایران کی سالمیت پر حملہ اُمت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ، راغب نعیمی

ایران کی سالمیت پر حملہ اُمت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ، راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ایرانی سفارتخانہ کا دورہ ،سفیر سے ملاقات ،تعزیت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے پاکستان میں موجود ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی ، چیئرمین کونسل نے ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں اور خا منہ ای اور ایرانی مسلمانوں کے سانحہ ارتحال پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اسے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے لئے نقصان قرار دیا ۔ چیئرمین نے سفیر سے تعزیت کرتے ہوئے ایرانی قوم کے صبر و عظم اور اُن کے بلند حوصلے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ ایران کی سالمیت پر حملہ اُمت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور یہ عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے جس کی تلافی بڑی مشکل ہے ۔ ایران پر اسرائیلی و امریکی دہشت گردی اور بر بر یت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ایسے موقع پر تمام اسلامی ممالک کو باہمی مشورے اور اتحاد کی فوری ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں