عمرہ کی آڑ میں بھیک مانگنے والے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

عمرہ کی آڑ میں بھیک مانگنے والے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

کراچی (این این آئی)عمرہ ویزہ کی آڑ میں سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے 4 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کیا گیا ہے جن میں 3 ملزمان ملتان اور ایک لاہور کا رہائشی ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 12ہزار سے زائد ریال، یوایای درہم، یورو برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان سے 20ہزار روپے سے زائد بھی برآمد کیے گئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کو ایف آئی اے ایایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں