واسا کی چشم پوشی ‘کھلے مین ہولز سے حادثات میں اضافہ

واسا کی چشم پوشی ‘کھلے مین ہولز سے حادثات میں اضافہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )واسا کی چشم پوشی ،کھلے مین ہولز سے حادثات میں اضافہ ہو نے لگا۔

 شہر کے گنجان آباد علاقوں یونین کونسل شہاب پورہ کی متعدد گلیوں اور مرکزی شاہراہ گوندل سید پور روڈ سمیت کئی شہری علاقوں میں سیوریج کے مین ہولز ڈھکن غائب ہیں۔ڈھکن نہ ہونے کے باعث ابتک ان علاقوں میں درجنوں بچے اور دیگر افراد گٹروں میں گر کر زخمی بھی ہوچکے ہیں،متاثرہ علاقوں کے شہریوں کے مطابق انہوں نے کھلے مین ہولز کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر کسی نے کوئی نوٹس لینا گوارا نہ کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں تعفن بھی پھیل رہا اور گلی محلوں میں کھیلنے والے بچوں کے والدین بھی پریشانی کا شکار ہیں،آفیسر دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ بنا کر اعلیٰ حکام کوارسال کررہے ہیں جبکہ عوام کے مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ عرصہ دراز سے مین ہولز کے ٹوٹ پھوٹ ،ڈھکن نہ ہونے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر شکایات درج کرواچکے ہیں لیکن ذمہ دار نوٹس لینے سے قاصر ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن دئیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان نہیں سے بچا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں