علیم خان سے تاجک سفیر کی ملاقات، تجارتی راہداریوں پر غور

علیم خان سے تاجک سفیر کی ملاقات، تجارتی راہداریوں پر غور

نئے تجارتی روٹس کے قیام سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو نئی جہت ملے گی ، تاجک سفیر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، زمینی روابط اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان سے گلگت کے راستے تاجکستان تک زمینی راہداری قائم کرنے اور وسط ایشیائی ریاستوں کے لئے خصوصی رعایتی ٹیرف دینے کی تجاویز زیر غور آئیں۔ تاجک سفیر نے وفاقی وزیر کو تاجکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے عبدالعلیم خان نے قبول کرتے ہوئے جلد دورے کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مواصلاتی ڈھانچے میں بہتری سے بین الاقوامی تجارت میں اضافہ ممکن ہے اور وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط پاکستان کی معیشت کے لئے سودمند ہوں گے ۔ انہوں نے افغانستان سے دہشتگردی کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے ۔تاجک سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی روٹس کے قیام سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ،ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں