وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت وزیرآباد کی بیوٹی فکیشن کا آغاز

وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت وزیرآباد کی بیوٹی فکیشن کا آغاز

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت وزیرآباد کی بیوٹی فکیشن کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نوید احمدنے الکرم ریذیڈنشیا ہاؤسنگ سکیم کے تعاون سے اے سی آفس کی توسیع ہونیوالی بلڈنگ اور پارک کا افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جوادحسین پیر زادہ، ڈائریکٹرز الکرم ریذیڈنشیا سکیم بلال احمد اعوان ،سلمان احمد اعوان،کاشف محمود خان،منظور حسین پھول،زاہد محمود ہاشمی،صوفی اشرف نثار ودیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے مین بازار کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں اور بیوٹی فکیشن منصوبے کا جائزہ لیا۔نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے دیرینہ مسائل کے حل اور خوبصورتی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور منصوبوں کی تکمیل سے وزیرآباد کی مجموعی تصویر تبدیل ہو جائے گی، ،الکرم ریذیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی وزیرآباد کو جاذب نظر اور خوبصورت بنانے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔بلال احمد اعوان،سلمان احمد اعوان نے کہا کہ الکرم گروپ کا عزم وارادہ ہی علاقہ کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا اور معاونت کرنا ہے ،شہر میں انتظامیہ کو جہاں بھی عوامی فلاحی اور شہر کو خوبصورت بنانے میں اقدام کر نا ہوگا اعوان گروپ کا بھرپور تعاون رہے گا۔مین بازارکے د ورے کے دوران شہریوں اور تاجروں نے ڈپٹی کمشنر سے ترقیاتی کاموں کے باعث پیدا ہونے والی اکھاڑ پچھاڑ، گردوغبار اور ٹریفک مسائل پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ لوگ سانس اور الرجی جیسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں جس پر نوید احمدنے یقین دہانی کرائی کہ کام جلد مکمل کیا جائے گا اور عارضی مشکلات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں