جی الیون میں خواتین کیلئے خصوصی رمضان سہولت بازار میں سٹالز قائم

جی الیون میں خواتین کیلئے خصوصی رمضان سہولت بازار میں سٹالز قائم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے سیکٹر G-11 میں خواتین کیلئے خصوصی رمضان سہولت بازار میں قائم سٹالز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سی او ایم سی آئی، اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی خواتین سمیت صارفین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بازار میں تقریباً 48 سٹالز خواتین کو الاٹ کئے گئے ہیں۔ چیئرمین نے بازار کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور سٹالز پر دستیاب مختلف اشیاء کا معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں