گرین یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام،طلبہ کو ماحولیاتی خواندگی بارے آگاہی ہے، کمشنر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے گرین یوتھ ایمبیسیڈر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
گرین یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام کا مقصد طلبہ کو ماحولیاتی خواندگی، پائیدار ترقی اور سبز اقدامات (Green Initiatives) کے بارے میں آگاہی دیناہے۔ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جنگلات، ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں عملی مہارتیں فراہم کر کے اور انہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔ پائلٹ پراجیکٹ راولپنڈی اور مری میں شروع کیا جائے گا۔