سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ ،شہریوں کو تحفظ دیا جائے، آئی جی
شہر میں سکیورٹی،ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے ناکہ سیونتھ ایونیو پر پولیس افسرا ن و جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے پرعزم ہے ۔فرض کی انجام دہی پر فورس کے ہر جوان کا کردار قابل تحسین ہے ۔ بعد ازاں ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی ٹی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے تمام افسران کو شہر میں سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے ، سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ اور ٹیکنالوجی کے مزید بہتر استعمال، مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ۔