مزدوروں کیلئے ڈیتھ اور شادی گرانٹ میں بڑا اضافہ

مزدوروں کیلئے ڈیتھ اور شادی گرانٹ میں بڑا اضافہ

سعید غنی کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس،متنازع منصوبے ختم شفافیت کیلئے سینٹرلائزڈ کمیٹیاں قائم، مزدوروں کا تحفظ ترجیح ،وزیر محنت

کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید غنی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری و ترجیح ہے ۔ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ماضی میں کچھ متنازع منصوبے شروع کیے تھے ، ان تمام کو واپس لینے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ان کی صاف و شفاف تحقیقات کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ڈیتھ گرانٹ کو 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ جبکہ شادی گرانٹ کی رقم کو 2 لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت تمام کاموں کی نگرانی اور ان کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹرلائزڈ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوسندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی 35 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے آغاز پر سعید غنی نے گورننگ باڈی کے تمام نئے ارکان کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں گزشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس کے منٹس اور کئے گئے فیصلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سابقہ گورننگ باڈی کے متعدد فیصلوں کو مزدوروں اور ادارے کے مفاد کے منافی ہونے پر ان فیصلوں کو واپس لینے اور ان کی صاف و شفاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں پبلک ریلیشن آفیسر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں