ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کا رمضان سہولت بازار کا دورہ
اشیائے خورونو ش کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیا، مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹیں چیک کیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع مظفرگڑھ میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1856انسپکشنز کیں، 29 دکانداروں کو اوورچارجنگ پر گرفتار کیا اور 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔