ڈی سی ، ڈی پی او چنیوٹ کاسکول میں فرضی مشقوں کامعائنہ

ڈی سی ، ڈی پی او چنیوٹ کاسکول میں فرضی مشقوں کامعائنہ

شہر میں امن کا قیام یقینی بنایا جائے گا:عائشہ رضوان ،ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مندر روڈ میں فرضی مشقوں کا معائنہ، ضلعی انتظامیہ چنیوٹ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس کے زیرانتظام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا کے دوران مختلف اداروں کی کارکردگی چیک کی گئی، مقصد دہشگردوں کو پیغام دینا کہ تمام ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تمام ذرائع بروئے کار لاکر شہر میں امن امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا، اس موقع پر سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر مختار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان،سول ڈیفنس آفیسر سائرہ رفیق، پرنسپل ادارہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں