ڈی سی کارمضان بازار ، بیوٹیفکیشن ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ
عمر میلہ کی جناح پارک گوجرہ میں بحالی اور بیوٹیفکیشن کے کام تیز کرنیکی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ، گوجرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے رمضان نگہبان بازار کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو چیک کیا،انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ،ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے واضح کیا کہ اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخنامے نمایاں جگہ آویزاں رکھے جائیں اور صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے گوجرہ کا دورہ کرتے ہوئے جناح پارک، جھنگ روڈ، گرین بیلٹ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
جناح پارک گوجرہ میں بحالی اور بیوٹیفکیشن کے کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے کہا فیملیز کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ جھنگ روڈ پر ٹف ٹائلز کی تنصیب بہتر بنانے ،جدید آرائشی وال فاؤنٹین کی فعالیت برقرار رکھنے اور باقاعدہ دیکھ بھال یقینی بنانے کی ،گرین بیلٹ میں سبزہ کاری اور شجرکاری پر نگہداشت کی تاکید کی گئی۔ بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ میں بیوٹیفکیشن اور ٹف ٹائلز کے کام کا معائنہ کیا گیا اور ہسپتال کے داخلی راستوں اور واک ویز مریضوں کیلئے محفوظ اور صاف رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ گوجرہ کو صاف، سرسبز اور خوبصورت شہر بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔