ٹاسک فورس آن ہیومن رائٹس کااجلاس ، ایجنڈ آئٹمز کاجائزہ

ٹاسک فورس آن ہیومن رائٹس کااجلاس ، ایجنڈ آئٹمز کاجائزہ

وزیر اقلیتی امور کی مربوط حکمت عملی اختیار ، ذمہ داریاں واضح کرنیکی ہدایت

لاہور (خبر نگار)پراونشل ٹاسک فورس آن ہیومن رائٹس کا 9واں اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کی۔ اجلاس میں انسانی حقوق سے متعلق اہم امور اور مختلف ایجنڈا آئٹمز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان آن بزنس اینڈ ہیومن رائٹس پر عملدرآمد کے لیے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کے مسودہ نوٹیفکیشن پر غور کیا گیا اور اسے جلد حتمی منظوری دینے پر اتفاق کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے اور ذمہ داریاں واضح کی جائیں۔گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ میں کم رینکنگ کی وجوہات پر تفصیلی بحث کی گئی اور بہتری کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جینڈر پیریٹی رپورٹ 2023-24 کی اشاعت میں تاخیر ختم کرنے اور جینڈر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مؤثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور صنفی مساوات حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔پنجاب انٹر فیتھ ہارمنی پالیسی کے مسودے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اسے جلد منظوری کے لیے متعلقہ فورم پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبے کے 40محکموں میں قائم مائنارٹی سیلز کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں