52 شہروں میں 67 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کافیصلہ

52 شہروں میں 67 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کافیصلہ

پروگرام میں شامل آخری شہر کھاریاں کیلئے فنڈز پی اینڈ ڈی کو منتقل :وزیر بلدیات

لاہور( این این آئی)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 52 شہروں میں برساتی پانی کی سٹوریج کے لئے 67 انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔ مون سون سے پہلے ڈرینز کا کام پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جس میں پی ڈی پی کے تحت 51 شہروں میں 310 ارب روپے مالیت کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ پروگرام میں شامل آخری شہر کھاریاں کیلئے فنڈز پی اینڈ ڈی کو منتقل کر دیئے گئے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری آسیہ گْل نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر احمر سہیل کیفی نے پی ڈی پی میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ مزید 2 شہروں کیلئے ورک ایوارڈ کر دیا گیا ہے ،یوں شہروں کی کْل تعداد 48 ہوگئی ہے ۔ باقی ماندہ 3 شہروں کی سکیموں پر رواں ماہ مارچ میں کام شروع ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں