مضر صحت سپاری کا کثیر سٹاک ضبط ، مارکیٹ سے ختم
لاہور (این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرِ صحت سپاری کے خلاف کارروائی کی اور لیبارٹری سیمپل فیل ہونے پر معروف برانڈ کی سپاری کا تمام سٹاک مارکیٹ سے ضبط کر لیا ۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ابتک 31ہزار 885ڈبوں کا کثیر سٹاک مارکیٹ سے ختم کرایا جاچکا ہے ،سپاری میں افلاٹاکسن کی مقدار مقررکردہ حد سے زیادہ پائی گئی، افلاٹوکسِن انتہائی مضرِ صحت، جگر کیلئے زہریلا اور سرطان کا سبب قرار دیا جاتا ہے ۔، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈسٹری بیوٹرز، شاپس، مارٹس سے تمام تر سٹاک اٹھا کر ضبط کر لیا۔