صنعتوں کو سستی و بلا تعطل بجلی کی فراہمی پرغور

صنعتوں کو سستی و بلا تعطل  بجلی کی فراہمی پرغور

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ توانائی میں ایک اہم اجلاس۔۔۔

 میں بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، متبادل ذرائع توانائی کے فروغ اور صنعتوں کو سستی و بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی لاگت پر قابو پانے کے لیے متبادل اور قابلِ تجدید توانائی ذرائع، خصوصاً سولر انرجی کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی لاگت میں کمی کے لیے سولر آپشن کا جامع جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیاجبکہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں سولر پلانٹس کی تنصیب کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں