ڈی سی کا سکول کا دورہ، ناقص صفائی پر ایڈمن سے جواب طلب

ڈی سی کا سکول کا دورہ، ناقص صفائی پر ایڈمن سے جواب طلب

طلبا کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے :خالد جاوید گورائیہ

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ڈی پی ایس سکول کا دورہ کرتے ہوئے کلاس رومز اور کمپیوٹر لیب میں فرنیچر کی حالت، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ایڈمن آفیسر سے وضاحت طلب کرنے کا حکم دیا گیا۔ معائنہ کے دوران واش رومز کی ابتر حالت اور طلباء و طالبات کیلئے پینے کے پانی کی ناکافی سہولیات بھی سامنے آئیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں سالانہ رزلٹ کارڈز کی تقسیم کے طریقہ کار اور مجموعی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے طلبا سے نتائج کے حوالے سے دریافت کیا، جس پر بچوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی پی ایس میں طلبا کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، اساتذہ تدریس کے ساتھ طلبا کی کونسلنگ پر بھی خصوصی توجہ دیں اور ادارے کے نتائج کو مثالی بنایا جائے ۔ سکول میں صفائی ستھرائی کے نظام کو فوری بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، پرنسپل سید غلام عباس بخاری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں