زکریا یونیورسٹی میں نومنتخب ایمپلائز یونین کو مبارکباد

زکریا یونیورسٹی میں نومنتخب ایمپلائز یونین کو مبارکباد

آفیسرز ایسوسی ایشن نے صدر ملک صفدر ،عہدیداران کو پھول پیش کیے

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی آفیسرز ایسوسی ایشن نے نومنتخب ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین، رانا مدثر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی اور ریلی کی شکل میں انہیں پھول پیش کیے ۔ ریلی کی قیادت آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر، جنرل سیکرٹری خلیل احمد کھور، شہزاد شاہ اور دیگر عہدیداران نے کی۔آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور افسروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب یونین ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ادارے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالے گی۔جنرل سیکرٹری خلیل احمد کھور نے کہا کہ آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور خوشگوار ماحول کو فروغ دینا ہے ۔ نومنتخب صدر ملک صفدر حسین نے آفیسرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور یونیورسٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں