پی ٹی آئی رہنماؤں پر تشدد پولیس افسران کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی رہنماؤں پر تشدد پولیس افسران کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں پولیس حراست میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مبینہ تشدد کے خلاف دائر فوجداری متفرق درخواست پر عدالت نے ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری، ڈی ایس پی خوشنود اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر اور فہیم خان کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری کو کورنگی مہران ٹاؤن سے پولیس حکام نے انہیں اغوا کیا۔ منعم خٹک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں